Administrator Login:
Reporter Name: Reporter Password:

Advertise here
Advertise here
Advertise here
Advertise here
Advertise here
Advertise here
Advertise here

لاہور میں طوفانی بارش

03/07/2018

مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 252ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔گزشتہ رات 12بجے سے شروع ہونیوالی بارش جو دوپہر تک مسلسل اور بعد ازاں وقفے وقفے سے شام تک جاری رہی ۔اس بارش کے دوران شہر کے متعدد فیڈر ٹرپ کر کے ،جبکہ مختفلف حادثات میں
مزید...
  

پرانا ماؤس نئے اندازمیں

29/06/2018

امریکہ (سعدی سوفٹ نیوز) پرانا ماؤس تو سب کو یاد ہی ہو گا،جس کے درمیان میں ایک ویل اور نیچے سرخ لائٹ ہوا کرتی تھی ،بلکہ ہمارے ہاں تو آج تک ایسے ہی ماؤس استعمال ہو رہے ہیں ۔ایساماؤس سب سے پہلے مائیکروسوفٹ نے 1996 میں متعارف کرایا تھا ،تاہم بہت عرصہ گزرنے کے بعد مائیکروسوفٹ نے ایک بار پھرپرانی طرز کا ماؤس جدید انداز سے متعارف کرایا ہے ۔۔مائیکروسوفٹ کے ڈیوائس ڈیزائنر ڈائریکٹر سایمن
مزید...
  

انٹارکٹیکا کی زمین بلندہونےلگی

26/06/2018

سائنس دانوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ براعظم انٹارکٹیکا کی برف پگھلنے کے ساتھ ساتھ اس کی سرزمین بھی تیزی سے بلند ہو رہی ہے اور اس سے سمندری سطح میں اضافے کی رفتار کم ہو سکتی ہے۔اس تازہ سائنسی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماحولیاتی تغیر کے نتیجے میں جنوبی براعظم انٹارکٹیکا کی برف کے پگھلاؤ میں تیزی آ رہی ہے، مگر ساتھ ہی اس برف کے نیچے موجود زمین بھی بلند ہو رہی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ سمندری سطح میں بلندی کی رفتار خدشات کے مقابلے
مزید...
  

چین میں واٹس ایپ پر پابندی

26/09/2017

سعودی عرب،دبئی میں واٹس ایپ کی بندش کے بعد اب چین نے بھی واٹس ایپ پر پابندی عائد کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق چینی صارفین کو وٹس ایپ کے استعمالات میں مسلسل مشکلات کا سامنا تھا،صارفین کو ویڈیو چیٹ سمت تصاویر بھیجنے اور وصول کرنے سمی دیگر سروسز کے استعمال میں مسلسل دشواری کا سامنا تھا ،پوچھنے اور وجہ دریافت کرنے پر واٹس ایپ انتظامیہ نے
مزید...
  

وائی فائی سے 100 گنا تیز رفتار لائی فائی

23/09/2017

خوب سے خوب تر کا سفر جاری ہے ،ڈائل اپ سے برانڈ بینڈ اور ہب سے سوئچ اور وائرلیس کنکشن کا سفر درحقیقت تیز ترین ڈیٹا کے حصول کا سفر ہے ۔لیکن یہ سفر ابھی اختتام پذیر نہیں ہوا ،اینڈہوون یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (Eindhoven University of Technology ) ہالینڈ کی جوآنے اوہ (Joanne Oh ) اور ان کی معاون ٹیم نئی ٹیکنالوجی لائی فائی (LiFi) کے ذریعے تقریبا بیالیس گیگابٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا ٹرانسفر کے تجربے میں کامیاب حاصل کر لی ہے ،ا ینڈہوون یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ہالینڈ کے ماہرین کے مطابق ڈیٹا ٹرانسفر کی یہ سپیڈ دنیا کے
مزید...
  

پاکستانی کمپیوٹر آن لائن خطرات کی زد میں

22/09/2017

پاکستان میں کمپیوٹر صارفین میل ویئر اور دیگر آن لائن خطرات کا شکار ہونے کے حوالے سے دنیا میں بنگلہ دیش کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔پرو پاکستانی کے مطابق یہ بات مائیکرو سافٹ کی ایک نئی رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔گلوبل سیکیورٹی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2017 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ہر چار میں سے ایک کمپیوٹر
مزید...
  

دو ماہ استعمال نہ ہونے پر گوگل بیک اپ ڈیلیٹ

19/09/2017

گوگل نے بیک اپ ڈرائیو کی نئ پالیسی متعارف کرا دی ،اگر اینڈرائڈ فون کو دو ماہ سے زیادہ ان ایکٹیو رکھا جائے تو گوگل ڈرائیو میں موجود تمام بیک اپ ڈیلیٹ کر دے گا۔اب بیک اپ کو محفوظ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اس آپشن کا استعمال فوقتا فوقتا کیا جائے ورنہ بیک اپ سے ہاتھ دھونا پڑیں گے ،اور پھر یہ ڈیلیٹ شدہ ڈیٹا کسی بھی صورت واپس نہیں لایا
مزید...
  

خبرداراینڈرائیڈفون کوونڈو10 کے ساتھ نہ لگائیں

03/09/2017

عام طورپر اینڈرائیڈ فون کو ڈیٹا کاپی کرنے کے لیے یوایس بی کے ذریعے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کے ساتھ لگایا جاتا ہے،لیکن اگر کمپیوٹر میں ونڈو 10 انسٹال ہے تو موبائل کو یوایس بی کیبل کے ذریعے لگا کر اس سے ڈیٹا کمپیوٹر میں یا کمپیوٹر سے موبائل میں کرنے کی کوشش نہ کریں،جومسئلہ اس وقت سامنے آیا ہے وہ یہ ہے کہ ڈیٹا کو کاپی کرنے کے بعد جب متعلقہ جگہ پر پیسٹ کیا جائے،یا ڈیٹا کو محض ڈریگ کرکے موبائل میں کاپی کرنے
مزید...
  

یوٹیوب میں نئے فیچرمتعارف

01/09/2017

یوٹیوب نے بھی روایتی انٹرفیس سے ہٹ کر نیا انٹرفیس متعارف کروادیا ہے،یوٹیوب نے ویب سائیٹ ری ڈیزائنگ کے ساتھ ساتھ اس میں نئے فیچچر بھی متعارف کروائے ہیں،نئے فیچر میں ویڈیو کو سلوموشن،فاسٹ فارورڈ کرنے،سیاہ بیک گراؤنڈ کے ساتھ ساتھ فون سیٹ
مزید...
  

فیس بک مشکلات سے دوچار

27/08/2017

امریکا، یورپ، آسٹریلیا اور ایشیا کے بعض ممالک میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کی سروسز متاثر ہونے سے صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا موقع ہے جب فیس بک کی ویب سائٹ ڈاؤن ہوئی ہے
مزید...
  

فون چارج کرنے کا جھنجھٹ سے چھٹکارا

31/12/2016

یوکرین سے تعلق رکھنے والے سائنس داں ولادی سلاف کیسیلیف نے ایک بیٹری تیار کرلینے کا دعویٰ کیا ہے جو اسمارٹ فونز کو مسلسل بارہ سال تک برقی رَو فراہم کرسکتی ہے۔ حیران کُن بات یہ ہے کہ اس دوران اس بیٹری کو ایک بار بھی ری چارجنگ کی ضرورت نہیں پڑے گی! سائنس داں کا دعویٰ ہے کہ اسمارٹ فونز کے لیے علاوہ، اس کی ایجاد برقی کاروں کو بھی اتنے ہی عرصے تک مسلسل بجلی فراہم کرسکتی ہے۔
مزید...
  

ایک ٹیرا بِٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا ٹرانسفر کا تجربہ

28/09/2016

میونخ: نوکیا بیل لیبز، ڈوئچے ٹیلی کوم اور ٹیکنیکل یونیورسٹی میونخ کے ماہرین نے ایک مشترکہ تجربے میں فائبر آپٹیکل کیبل کے ذریعے ڈیٹا کو ایک ٹیرا بِٹ (1024 گیگابٹس) فی سیکنڈ کی رفتار سے منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔ اگرچہ اس طرح کے تجربات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں لیکن وہ بہت کم فاصلے پر ہی کامیاب ثابت ہوئے ہیں جب کہ فاصلہ بڑھانے پر ڈیٹا ٹرانسفر کا معیار بہت زیادہ خراب رہا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب حقیقی حالات سے قریب تر کیفیات میں اتنی زیادہ رفتار پر ڈیٹا ٹرانسفر کیا گیا ہے اور وہ بھی خاصے زیادہ فاصلے پر۔ اس مقصد کے لیے پروبیبلسٹک کونسٹلیشن شیپنگ نامی جدید ترین ماڈیولیشن تکنیک استعمال کی گئی ہے اور ڈیٹا کو خراب کیے بغیر 30 فیصد زیادہ فاصلے تک پہنچایا گیا ہے۔
مزید...
  

دوسری دنیا کی تلاش، فاسٹ نے کام شروع کردیا

25/09/2016

چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ سی سی ٹی وی کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی چاہینی ٹیلی سکوپ نے کام شروع کر دیا ہے ۔ فاسٹ(five-hundred-metre Aperture Spherical Radio Telescope) دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی سکوپ ہے ۔اس منصوبے کا آغاز 2011 میں کیا گیا تھا جسے ماہرین نے جولائی 2016 میں مکمل کیا ۔
مزید...
  

اب پاکستانی بھی یوٹیوب سے پیسہ کماسکیں گے

21/09/2016

اوریجنل ویڈیوز بنانے والے پاکستانی تخلیق کار بھی اب گوگل کی ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر اپنی ویڈیوز پیش کرکے پیسہ کماسکیں گے۔ گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پاکستان کو اپنے یوٹیوب مونیٹائزیشن پروگرام میں شامل کرلیا ہے
مزید...
  

عدالت کا برطانوی ہیکر کو امریکہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ

18/09/2016

برطانوی عدالت نے ایک مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے برطانوی شہری لوری لو کو امریکی اداروں میں ہیکنگ کے الزام میں امریکی حکومت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 31 سالہ لوری کو ایف بی آئی میں ہیکنگ کے سلسلے میں پہلے ہی 99 سال جیل کی سزا کا سامنا ہے ۔لوری نے 2012 اور 2013 کے درمیان امریکی آرمی ، امریکی میزائل ڈیفنس ایجنسی ،ناسا اور نیویارک کے فیڈرل ریزور بینک میں ہیکنگ کی تھی۔
مزید...
  

وی چیٹ، واٹس ایپ اور فیس بک کے مقابلے میں گوگل کا آلو میسینجر

09/09/2016

آلو فرانسیسی زبان میں ہیلو کو کہتے ہیں اور گوگل نے اپنے میسنجر کو یہی نام دیا ہے۔ گوگل ٹیم کے مطابق اسے وی چیٹ، واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر کے مقابلے میں پیش کیا جارہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اسمارٹ فون رکھنے والے افراد ایک ہفتے میں اوسطاً 23 گھنٹے میسجنگ کرتے رہتے ہیں۔
مزید...
  

دنیا کا تیزرفتار 4 جی انٹرنیٹ

01/09/2016

فن لینڈ کی موبائل کمپنی ایلیسا نے یہ دعوی کیا ہے کہ اس نے فور جی نیٹ ورک پر 1.9 گیگا بٹ پر سکینڈ ڈاؤن لوڈ کی رفتار حاصل کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔
مزید...
  

پاکستانی طلبا نے پہلا ہائبرڈ راکٹ تیار کر لیا

28/08/2016

ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی صفہ یونیورسٹی (DSU) کے طلبا نے پہلا کم خرچ ہائبرڈ راکٹ تیار کر لیا ہے۔ راکٹ کی تیاری میں روایتی لاگت کی نسبت بہت کم خرچ آیا۔ راکٹ سازی کی اس ٹیم میں فائنل ایئر مکینیکل انجینئرنگ کے دو طالبعلم وقاص اسلم اور خضر صدیقی شامل ہیں جبکہ شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کے سربراہ اور ایئرو سپیس میں پی ایچ ڈی کے حامل ڈاکٹر بلال احمد صدیقی ٹیم کے نگران ہیں۔ اس نئے راکٹ کا نام راحیل ون رکھا گیا ہے۔اس کی تیاری میں 6 ماہ صرف ہو ئے اور تقریباً 50 ہزار روپے کے اخراجات آئے۔ ٹیم رواں ماہ اب تک راکٹ کا تین بار تجربہ کر چکی ہے۔ مکینیکل لیب انجینئر ماہ رخ ممتاز حسین
مزید...
  

واٹس ایپ آپکی معلومات شئیر کرنے لگا!!!!

27/08/2016

ایک ماہ بعد وٹس ایپ ان تمام لوگوں کی معلومات فیس بک پر شیئر کر دے گا ،جن کے اکاؤنٹ میں انفارمیشن شیئر کرنے کو گرین ٹک کے ساتھ او کے کیا گیا ھے ، اپنی اور اپنے اھل خانہ کی تفصیلات کو فیس بک پر عام ھونے سے بچانے کے لئے اس سبز رنگ کئ ٹک کو Undo کر دیں ،، وٹس ایپ معلومات کو فیس بک پر شیئر ھونے سے بچانے کے لئے ،، سیٹنگز پر جایئے ،، پھر اکاونٹ پر جایئے ،
مزید...
  

گوگل کا تازہ ترین موبائل آپریٹنگ سسٹم "اینڈروئیڈ 7 نوگاٹ"

27/08/2016

گوگل نے مارشل کے بعد نئے فیچر کے ساتھ 7 نئے آپریٹنگ سسٹم اینڈروئیڈ نوگاٹ کا 7 کااعلان کر دیا ہے ۔اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں بیٹری کی بچت کا فیچر خاص طور پر شامل کیا گیا ہے ۔جو کہ اس سے گزشتہ ورژن میں شامل ڈوز سے بہت بہتر ہے ۔ اس کے علاوہ آپ کی صحت اور تندرستی کے متعلق ضروری معلومات جیسا کہ خون کا گروپ، الرجی، ضروری دوائیں
مزید...
  

!!!گوگل ، پاکستان کی یونیورسٹیوں میں

26/08/2016

گوگل طلبا کی ٹریننگ کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا پاکستان میں پہلی بار انٹرنیٹ سروسز کی رہنمائی کے لیے گوگل پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کا دورہ کر رہا ہے ۔جہاں طلبا کو گوگل کے جدید ٹولز کے استعمال کے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی۔
مزید...
  

ونڈو 10 میں ویب کیم کے مسئلے کا حل؟

26/08/2016

اگر ونڈو 10 کی سالگرہ سے آپ بھی متاثر ہو ئے ہیں تو اس میں آپ اکیلے نہیں ،دنیا بھر کے صارفین ونڈو 10 کی اپ ڈیٹ کے بعد متاثر ہو ئے ہیں۔مائیکروسوفٹ کو اپنی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے اہم تبدیلیاں کرنا ہو نگی۔ونڈو 10 کی سالگرہ پر ایک انتہائی سنجید ہ ایشو نے نہ صرف صارفین بلکہ کاروباری کمپنیوں کو بھی شدید متاثر کیا۔مسئلہ یہ تھا کہ مائیکروسوفٹ نے ویب کیم کے لیے ایک نئی ایپلی کیشن ونڈوز کیمرہ فریم سرورمتعارف کروائی جس کا مقصد دو فارمیٹ
مزید...
  

چائینہ نے پہلا ہیک پروف کوانٹم مواصلاتی سیارہ فضا میں چھوڑ دیا

21-08-2016

چائینہ نے دعویٰ کیا ہے اس نے ایک ایسا مواصلاتی سیارہ تیار کیا ہے جس کی ترسیل شدہ معلومات کو ہیک نہیں کیا جا سکے گا۔ماہرین کا تجرباتی پیغام اگر کامیاب رہا تو یقیناً ورلڈ وائیڈ نیٹ ورک میں یہ ایک بہت بڑی اور اہم انتہائی اہم پیش رفت ہو گی۔اس مصنوعی سیارے کو خلا میں لانگ مارچ 2D راکٹ کے ذریعے چین کے شمالی مغربی حصے میں واقع گوبی صحرا کے جیوکان لانچ بیس سے آج صبح خلا میں روانہ کیا گیا ۔ماہرین کے مطابق خلا سےمعلومات بھیجنے اور زمین پر وصول کرنے والا ٹرمینل دونوں ہی ہیکنگ سے محفوظ ہوں گے ۔سینٹر آف کوانٹم ٹیکنالوجی
مزید...
  

ہیکرز نے 200کے قریب کانگریس ڈیموکریٹ کی ذاتی معلومات چوری کر لیں

18-08-2016

ہیکرز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ڈیموکریٹک نیشنل پارٹی (DNC) اور ڈیموکریٹک کانگرنسل کمپین پارٹی (DCCC) کے اعلیٰ عہدیداروں کی ذاتی معلومات چرا لی ہیں۔گوسی فر 2.0نامی گروپ نے اپنے بلاگ میں اعلیٰ عہدیداروں کی ایک فہرست بھی شائع کی ہے جس میں ان کے ای میل ،ٹیلی فون نمبر ،گھر کا پتہ اور دیگر معلومات شائع کی ہیں۔اس ہیکنگ کا تشویش ناک پہلو یہ ہے کہ کمیٹی کے ارکان کے مشترکہ اکاؤنٹ کے شیئر پاس ورڈ بھی ہیکر کی دسترس میں آگئے ہیں۔
مزید...
  

چار نئے کیمیائی عناصر کے نام رکھ دیے گئے

15-08-2016

ن چار نئے کیمیائی عناصر کے نام تجویز کیے گئے ہیں جو جنوری میں دوری جدول (پیریاڈک ٹیبل) میں شامل کیے گئے تھے۔ ان کے نام نِہونیم (nihonium)، موسکوویم (moscovium)، ٹینیسین (tennessine) اور اوگانیسن (oganesson) ہیں۔ اب تک ان عناصر کو صرف ان کے ایٹمی وزن سے یاد کیا جاتا تھا، یعنی علی الترتیب 113، 115، 117 اور 118۔ 2011 کے بعد پہلی بار دوری جدول میں عناصر شامل کیے جا رہے ہیں اور اس طرح جدول کی ساتویں قطار مکمل ہو جائے گی۔
مزید...
  

زکربرگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیکرز کا ہدف

14-08-2016

ہیکرز نے دنیا میں سماجی روابط کی سب سے بڑی اور مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو نشانہ بنایا ہے۔ اتوار کو زکربرگ کے انسٹاگرام، ٹوئٹر، لنکڈان اور پنٹریسٹ جیسی سوشل میڈیا سروسز کے اکاؤنٹس ہیکروں کے حملے کا نشانہ بنے۔ اورمائن نامی ایک ہیکر گروپ نے ان سائبر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
مزید...