لاہور میں طوفانی بارش


لاہور میں طوفانی بارش

لاہور(سعدی سوفٹ نیوز+آن لائن)گزشتہ روز لاہور میں ہونیوالی مسلسل بارش نے 1980کا ریکارڈ توڑ دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 252ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔گزشتہ رات 12بجے سے شروع ہونیوالی بارش جو دوپہر تک مسلسل اور بعد ازاں وقفے وقفے سے شام تک جاری رہی ۔اس بارش کے دوران شہر کے متعدد فیڈر ٹرپ کر کے ،جبکہ مختفلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں صبح سے اب تک 252 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے جہاں  واسا ہیڈ آفس میں 183، اپرمال میں 180، مغل پورہ میں 185 اور تاج پورہ میں 170 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔

اس کے علاوہ مصری شاہ 216، سمن آباد 162، پانی والا تالاب 210، اقبال ٹاؤن 171، گلشن راوی 163، نشتر ٹاؤن 183، جوہر ٹاؤن 84، لکشمی چوک 243، پنجاب یونیورسٹی 129 اور میٹ آفس جیل روڈ پر 170 جب کہ میٹ آفس ائیرپورٹ پر 135 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔

پی ڈی ایم اے کی وارننگ

پراونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے شہریوں کو وارننگ جاری کی ہےکہ شہری غیر ضروری سفر اور بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، ٹریفک مسائل کے پیش نظر گاڑیاں سڑکوں پر نہ لائیں جب کہ شہری کھڑے پانی، بجلی کے تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں۔

وڈیو کیلئے

https://www.youtube.com/user/BitChannel1

https://youtu.be/3Zx0ZhV1ceo

 

 



Jump to Landing Page | More News

If you want to report any news then contact us @ [email protected]