پرانا ماؤس نئے اندازمیں


پرانا ماؤس نئے اندازمیں

امریکہ (سعدی سوفٹ نیوز) پرانا ماؤس تو سب کو یاد ہی ہو گا،جس کے درمیان میں ایک ویل اور نیچے سرخ لائٹ ہوا کرتی تھی ،بلکہ ہمارے ہاں تو آج تک ایسے ہی ماؤس استعمال ہو رہے ہیں ۔ایساماؤس سب سے پہلے مائیکروسوفٹ نے 1996 میں متعارف کرایا تھا ،تاہم بہت عرصہ گزرنے کے بعد مائیکروسوفٹ نے ایک بار پھرپرانی طرز کا ماؤس جدید انداز سے متعارف کرایا ہے ۔۔مائیکروسوفٹ کے ڈیوائس ڈیزائنر ڈائریکٹر سایمن ڈیرسلے (Simon Dearsley) کا کہنا ہے کہ پرانے طرز کے اس میں بہت سے جدید فیچر بھی متعارف کرائے گے ہیں ،اس میں سوئچ اورٹریکنگ ٹیکنالوجی کا اضافہ کیا گیا ہے جو اس ماؤس کی کارکردگی میں یقیناً اضافہ کرے گی ۔

اس ماؤس کی قیمت ابتدائی طور پر 40 ڈالر رکھی گئی ہے ،اس کے نیلے رنگ کے سینسرکی بدولت اس کو ایک سکینڈ میں ایک ہزار مرتبہ حرکت دی جاسکتی ہے ۔(جبکہ اس سےقبل کے ماؤس میں ایسی صلاحیت نہیں تھی یا کم از کم پرانا ماؤس اتنا برق رفتار نہیں تھا )۔مائیکروسوفٹ کے مطابق پرانی طرز کے جدید ماؤس کو خاص طور پر گیمنگ کے لیے تیار کیاگیا ہے ۔یہ ماؤس ونڈو 7 اور اس کے بعد کی تمام ونڈوز کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے ۔



Jump to Landing Page | More News

If you want to report any news then contact us @ [email protected]