دو ماہ استعمال نہ ہونے پر گوگل بیک اپ ڈیلیٹ


دو ماہ استعمال نہ ہونے پر گوگل بیک اپ ڈیلیٹ

گوگل نے بیک اپ ڈرائیو کی  نئ پالیسی متعارف کرا دی ،اگر اینڈرائڈ فون  کو دو ماہ سے زیادہ ان ایکٹیو رکھا جائے تو  گوگل ڈرائیو میں موجود تمام بیک اپ ڈیلیٹ کر دے گا۔اب بیک اپ کو محفوظ کرنے کے لیے ضروری ہے  کہ اس آپشن کا استعمال فوقتا فوقتا کیا جائے ورنہ بیک اپ سے ہاتھ دھونا پڑیں گے ،اور پھر یہ ڈیلیٹ شدہ ڈیٹا کسی بھی صورت واپس نہیں لایا جا سکتا ۔ اگر دو ہفتے تک مسلسل موبائل استعمال نہ ہو تو گوگل ڈرائیو بیک اپس کے ساتھ ایکسپائری تاریخ ظاہر کرنا شروع کرتا ہے اور صارف کو مطلع رکھنے کے لئے کاؤنٹ ڈاؤن شروع کر دیا جاتا ہے اور دو ماہ مسلسل ان ایکٹیو رہنے پر تمام بیک اپس مستقل ختم کر دیئے جاتے ہیں اور انہیں کسی بھی طور واپس لانا ممکن نہیں ہوتا۔ 



Jump to Landing Page | More News

If you want to report any news then contact us @ [email protected]