دنیا کا تیزرفتار 4 جی انٹرنیٹ


دنیا کا تیزرفتار 4 جی انٹرنیٹ

فن لینڈ کی موبائل کمپنی ایلیسا نے یہ دعوی کیا ہے کہ اس نے فور جی نیٹ ورک پر 1.9 گیگا بٹ پر سکینڈ ڈاؤن لوڈ کی رفتار حاصل کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔

اس وقت سویڈن اور برطانیہ کا شمار دنیا کے ان بڑے ممالک میں ہوتا ہے جہاں تھری اور فورجی نیٹ ورک پر انٹرنیٹ کی تیز ترین رفتار فراہم کی جا رہی ہے ۔لیکن فور جی نیٹ ورک پرناقابل یقین 9.1 گیگا بٹ فی سکینڈ کی رفتار فراہم کر کے فن لینڈ بھی اس دوڑ میں شامل ہو گیا ہے ۔

ایلیسا جو اس وقت فن لینڈ میں موبائل نیٹ ورک کی خدمات فراہم کر رہی ہے اس نے چائینہ کی ہواوئے کمپنی کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 9.1 گیگا بٹ فی سکینڈ کی رفتارحاصل کرنے کا دعوی کیا ہے ۔اس رفتار پر ایک بلیو رے فلم کو محض  40 سے 45 سکینڈ میں ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے ۔

تاہم گزشتہ برس فروری میں برطانوی یونیورسٹی سرے کی تحقیقاتی ٹیم نے ایک ٹیرا بائٹ فی سیکنڈ کی فائیو جی موبائل سپیڈ کا تجربہ کیا تھا جو کہ ایلیسا کی موجودہ فور جی سپیڈ سے 50 گنا زیادہ ہے۔

موجودہ صورت حال میں فور جی نیٹ ورک پر زیادہ سے زیادہ تین سو ایم بی پی ایس تک رفتار فراہم کی جا سکتی ہے ۔تاہم فورجی نیٹ ورک کی رفتار میں آئندہ چند برسوں میں تیزی سے اضافہ ہو گا،ایلیسا کے نائب صدر سمی نے کہا ہے کہ ہم آئندہ دو سے تین سالوں میں ہم اپنے صارفین کو گیگا بٹ فی سکینڈ کے حساب سے ڈاؤن لوڈ سپیڈ فراہم کر سکیں گے ۔تاہم ایلیسا انٹر نیٹ کی اس ناقابل یقین رفتار کو فراہم کرنے کی پیش کش کے حوالے سے پہلا ادارہ نہیں وڈا فون اپنے صارفین کو 4جی نیٹ ورک پر گیگا بٹ فی سکیند کی رفتار فراہم کرنے کا منصوبہ 2016 کے آخر تک مکمل کر لے گا۔



Jump to Landing Page | More News

If you want to report any news then contact us @ [email protected]