گوگل کا تازہ ترین موبائل آپریٹنگ سسٹم "اینڈروئیڈ 7 نوگاٹ"


 گوگل کا تازہ ترین موبائل آپریٹنگ سسٹم "اینڈروئیڈ 7 نوگاٹ"

گوگل نے مارشل کے بعد نئے فیچر کے ساتھ 7 نئے آپریٹنگ سسٹم اینڈروئیڈ نوگاٹ کا 7 کااعلان کر دیا ہے ۔اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں بیٹری کی بچت کا فیچر خاص طور پر شامل کیا گیا ہے ۔جو کہ اس سے گزشتہ ورژن میں شامل ڈوز سے بہت بہتر ہے ۔ اس کے علاوہ آپ کی صحت اور تندرستی کے متعلق ضروری معلومات جیسا کہ خون کا گروپ، الرجی، ضروری دوائیں، ایمرجنسی کی صورت میں رابطے کے نمبر، آپ کا نام اور عمر وغیرہ۔ ان تمام کو علیحدہ سے محفوظ کرنے کےلئے نوگاٹ میں ایک نئے بلٹ ان فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جس میں یہ آپشن تک شامل ہے کہ حادثے کی صورت میں آپ کی فوری مدد کا بندوست بھی کیا جا سکتا ہے جبکہ فون لاک ہونے کے باوجود ایمرجنسی کال بھی کی جا سکتی ہے ۔

اینڈروئیڈ 7 نوگات فی الحال نیکس موبائل فونز Nexus 6P،Nexus 5X،Nexus 6،Nexus 9 اور Google Pixel C وغیرہ پر ہی اپ ڈیٹ کے لیے دستیا ب ہو گا۔ اس کے علاوہ موجودہ سمارٹ فون اور ٹیبلٹس اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے ۔

گوگل کے مطابق یہ نیا سوفٹ وئیر آنے والے چند ہفتوں میں دستیا ب ہو گا البتہ اگر آپ کسی دوسرے مینو فکیچر کا موبائل یا ٹیبلیٹ استعمال کر رہے ہیں تو اس کے لیے آپ کو مزید کچھ انتظار کر نا ہوگا جب تک وہ مینو فیکچر اپنے سیٹ کو اپ ڈیٹ نہیں کر تا یا پھر گوگل اپنے سوفٹ وئیر کو اس کے مطابق نہیں بنا لیتا(جس کا امکان بہت ہی کم ہے)

اس سلسلے میں ایچ ٹی سی نے ٹیک ریڈر کو بتایا کہ وہ 2016 کے آخر تک HTC 10 ،One A9 اورOne M9مارکیٹ میں لے آئے گا۔جبکہ موجودہ One M8 اپ گریڈ نہیں ہو سکے گا۔

موٹرولا نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ Moto G4 Plusبھی اینڈروئیڈ 7 کو استعمال کرنے کے لیے جلد ہی دستیاب ہو گا۔

اس دوڑ میں سام سنگ بھی پیچھے نہیں اور نئے آپریٹنگ سسٹم کے لیے خوب بھاگ دوڑ کر رہا ہے ،سام سنگ کے مطابق وہ اگلے دو سے تین ماہ میں Galaxy Note 7 مارکیٹ میں لے آئے گا۔  



Jump to Landing Page | More News

If you want to report any news then contact us @ [email protected]