ونڈو 10 میں ویب کیم کے مسئلے کا حل؟


اگر ونڈو 10 کی سالگرہ سے آپ بھی متاثر ہو ئے ہیں تو اس میں آپ اکیلے نہیں ،دنیا بھر کے صارفین ونڈو 10 کی اپ ڈیٹ کے بعد متاثر ہو ئے ہیں۔مائیکروسوفٹ کو اپنی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے اہم تبدیلیاں کرنا ہو نگی۔ونڈو 10 کی سالگرہ پر ایک انتہائی سنجید ہ ایشو نے نہ صرف صارفین بلکہ کاروباری کمپنیوں کو بھی شدید متاثر کیا۔مسئلہ یہ تھا کہ مائیکروسوفٹ نے ویب کیم کے لیے ایک نئی ایپلی کیشن ونڈوز کیمرہ فریم سرورمتعارف کروائی جس کا مقصد دو فارمیٹ MJPEG اور H.264کی روک تھام تھا ۔

مائیکروسوفٹ نے فیصلہ کیا تھا کہ اس کی نئی ایپلی کیشن صرف YUY2 فارمیٹ کو ہی اینکوڈ کرے گی مگر مائیکروسوفٹ کے اس فیصلے کی وجہ سے لاکھوں کیمرے بند ہو گئے ۔یہی وجہ ہے کہ ونڈو 10 میں جب آپ اپنے کسی دوست سے سکائپ یا کسی اور دوسرے سوفٹ وئیر کی مدد سے ویڈیو چیٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو آپ کا کیمرہ ہینگ ہوجا تاہے یا پھر کام کرنا چھوڑ جا تاہے ۔ونڈو کی کیمرہ ٹیم کے رکن مائیک ایم کا کہنا ہے کہ H.264کی اضافی لیر کے لیے اس میں کچھ وقت لگے گاجبکہ ہماری کوشش ہے کہ MJPEG آپ تک بغیر کسی تاخیر کے پہنچا دیا جائے۔مائیکروسوفٹ نے طے کیا ہے کہ اس مسئلے کو ستمبر تک حل کر لیا جائے۔لیکن مائیکروسوفٹ کے صارفین اتنا انتظار نہیں کر سکتے ۔اس سلسلے میں رافیل ریورا نے کیمرے کے پرانے رویے کو بحال کرنے کے لیے اور ویب کیم کے موجودہ مسئلے سے چھٹکارے کے لیے ایک ترکیب ڈھونڈ نکالی ہے ۔اس کے لیے آپ کو ونڈو رجسٹری کا سہارا لینا ہو گا۔

لکھیے Rigeditسب سے پہلے سٹارٹ اور رن پر جا کر

یہاں سے درج ذیل رجسٹری فولڈر میں پہنچ جایئے

HKEY_LOCAL_MACHINESOFTWAREMicrosoftWindows Media FoundationPlatform ۔

 

یہاں اپنے سامنے کھلی ونڈو کی دائیں جانب کے فریم میں رائٹ کلک کرکے DWORD(32-bit)کی ویلیو سلیکٹ کریں۔

بننے والی ویلیو پر ڈبل کر کے اس کا نام EnableFrameServerModeرکھیں اور اس کی ویلیو 0 کردیں

یہ تمام کام ونڈو 32,10بٹ کے لیے ہے ۔

لیکن اگرآپ ونڈو 64,10بٹ استعمال کررہے ہیں تو پھر اس رجسٹری پر جا کر اور دیا گیا طریقہ دہرایئے۔

HKEY_LOCAL_MACHINESOFTWAREWOW6432NodeMicrosoft

Windows Media FoundationPlatform ۔

 

اب جب آپ کیمرہ چلائیں گے تو امید ہے کہ آپ کو یہ مسئلہ پیش نہیں آئے گا۔

ایک ماہ جب ونڈو اپنی سروس کو ٹھیک کر لے تو اپنی رجسٹری سے جاکر ان ویلیوز کو ختم کردیں،مگر احتیاط سے کام لیجیے ، رجسٹری میں تھوڑی سی بھی غلط تبدیلی سے آپ کی ونڈو کرپٹ ہو سکتی ہے ۔

 

 

 

 

 

 

 



Jump to Landing Page | More News

If you want to report any news then contact us @ [email protected]