ہیکرز نے 200کے قریب کانگریس ڈیموکریٹ کی ذاتی معلومات چوری کر لیں


ہیکرز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ڈیموکریٹک نیشنل پارٹی (DNC) اور ڈیموکریٹک کانگرنسل کمپین پارٹی (DCCC) کے اعلیٰ عہدیداروں کی ذاتی معلومات چرا لی ہیں۔گوسی فر 2.0نامی گروپ نے اپنے بلاگ میں اعلیٰ عہدیداروں کی ایک فہرست بھی شائع کی ہے جس میں ان کے ای میل ،ٹیلی فون نمبر ،گھر کا پتہ اور دیگر معلومات شائع کی ہیں۔اس ہیکنگ کا تشویش ناک پہلو یہ ہے کہ کمیٹی کے ارکان کے مشترکہ اکاؤنٹ کے شیئر پاس ورڈ بھی ہیکر کی دسترس میں آگئے ہیں۔دی ہیکر ز نیوز کی سواتی خان ڈیول کے مطابق اس گروپ کا دعوی بھی ایک ماہ قبل ڈی این سی میں بڑے پیمانے پر ہونے والی ہیکنگ کی طرح ہے ۔امریکی حکام کا ماننا ہے کہ روس نے امریکی صدارتی انتخابات کو متاثر کرنے کے لیے ہیکر کو ایسا کرنے کے لیے کہا ہے ۔تاہم گوسی فر نے روس کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔تاہم انہوں نے اپنے بلاگ میں کہا ہے کہ امریکی سیاسی نظام اب ایک ڈھونگ کے علاوہ کچھ بھی نہیں ،اس میں ووٹر کا کوئی کردار نہیں۔ہاؤس کے ترجمان ایڈم چف نے کہا ہے کہ غیر مجاز افراد کی جانب سے قابل بھروسہ معلومات کی اشاعت قابل قبول نہیں،تاہم ان معلومات کے حوالے سے ہم تحقیقات کر رہے ہیں۔بہرحال گوسی فر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان معلومات کی اشاعت کا مقصد ان لوگوں کو اس بات کے جاننے کا حق فراہم کر نا ہےکہ وہ جان سکیں کہ پس پردہ الیکشن کے عمل میں کیا کچھ ہو تا ہے۔



Jump to Landing Page | More News

If you want to report any news then contact us @ [email protected]